نہر جھنگ برانچ میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 3,550)      No Comments

tt
گوجرہ (یواین پی )نہر جھنگ برانچ میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی کاشتہ فصلیں متاثر ہو گئیں محکمہ انحار ،ریسکیو ٹیمیں اور اہل دیہہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی مشترکہ کوششوں سے 9 گھنٹے بعد شگاف پر کر دیا گیا ۔نواحی گاؤں 282 ج ب کے قریب نہر جھنگ برانچ کی پٹری سے اچانک 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجہ میں نہر کا پانی ارد گرد کے دیہات میں سینکڑوں ایکڑ تک پہنچ گیا جس سے مکئی و گندم وغیرہ کی فصلیں متاثر ہونے کے علاوہ رہائشی احاطوں میں بھی پانی بھر گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ای, ویسٹ فیصل آباد عنائت اللہ چیمہ ،ایکسین جھنگ چوہدری مشتاق احمد اور ایس ڈی او زصاحبان چوہدری عظیم ،فاروق احمد اور مقبول احمد رانا کے علاوہ اریگیشن ایملائز سی بی اے یونین کے مرکزی رہنما اللہ بخش سیال بھی موقع پر پہنچ گئے اور شگاف پر کرنے کی کاررواؤں کی نگرانی کی ۔دریں اثناء چیف انجینئر انحار چوہدری خاور نذیر بھی اطلاع پا کر نہر کی متاثرہ پٹری پر پہنچے اور عملہ و لوگوں سے تفصیلات حاصل کیں موقع پر لوگوں نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ نہر میں شگاف چند روز قبل پٹری سے غیر قانونی طور پر کاٹے گئے سرکاری درختوں کے باعث پڑا جو چیف انجینئر اورانکی نااہل ٹیم کی وجہ سے پیش آیا چیف انجینئر سے جب موقف جاننے کے لئے میڈیا نمائندگان نے رجوع کیا تو موصوف جواب گول کر گئے ، شگاف سے زیر آب آنے والی فصلوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے بتایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes