بدین بس اسٹینڈ حیدرآباد پر موجود تجاوزات کو پولیس کے تعاون سے خالی کروائیں گے ڈویزنل کمشنر حیدرآباد

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

بدین بس اسٹینڈ حیدرآباد پر موجود تجاوزات کو پولیس کے تعاون سے خالی کروائیں گے ڈویزنل کمشنر حیدرآباد
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بدین بس اسٹینڈ حیدرآباد پر موجود تجاوزات کو پولیس کے تعاون سے خالی کروائیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی دباو برداشت نہیں کیا جائے جبکہ تمام غیرقانونی بس و سوزو کی اسٹینڈز کو بھی ختم کرادیا جائے اورپارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے بھی فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں مزید کہا کہ شہر میں جہاں بھی ضرورت ہووہاں ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں اور شادی ہالز کو رات 11 بجے تک شہر میں بند کرادیا جائے اور اس حوالے سے اگر ضررت پڑے تو دفعہ144 کا نفاذ بھی کیا جا سکتا ہے ۔یہ ہدایات انہوں نے آج حیدرآباد میں ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے حوالے سے شہباز ہال حیدرآباد میں متعلقہ افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ایڈشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر شاہ،ایڈیشنل کمشنر ٹو ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ، ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ و دیگر متعلقہ افسران سمیت تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کمشنر حیدرآباد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے 15روزہ پرگرام ترتیب دیں جس کے تحت شہر سے تمام تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔ انہوں کہا کہ ٹریفک سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو قریبی تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی جاسکے ڈویزنل کمشنر نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں اور عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی پید کریں ۔ ڈویزنل کمشنر حیدرآباد نے تاجر برادری اور دیگر متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ شہر میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور تعاون کریں جس پر تاجر برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حکمت عملی تشکیل دی جانے کی ضرورت ہے جبکہ ہر کسی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا لازمی ہے ہمیں الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ جب نیت صاف ہو تو ہر مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سے دو دن میں تجاوزات ختم کروائی جا سکتی ہیں تو حیدرآباد سے کیوں نہیں ہو سکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست سے طاقتور کوئی بھی نہیں ہے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے ایس ایس پی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد بلکہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی ضلعی انتطامیہ سے بھرپور تعاون کریں ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اعجاز علی شاہ نے بتایا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے چند روز قبل اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں تعلقہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے ، غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کاروائیاں کریں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے چاروں تعلقوں میں کاروائیاں کی گئیں ۔اجلاس میں شرکاء کی جانب سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کی مختلف تجاویزپیش کی گئیں۔بعد ازاں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے ٹراما سینٹر حیدرآباد سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد نے ٹراما سینٹر کی غیر فعالیت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او حیدرآباد اور ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کو کہا کہ ہسپتال میں تمام تر ضروری مشینریز اور اسٹاف ہونے کے باوجود بھی ٹراما سینٹر ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ ٹراما سینٹر کی طبی سہولیات کی فراہمی موثر انداز میں یقینی بنائی جا سکے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی معتصم عباسی ، ڈی ایچ او حیدرآباد اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈویزنل کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ٹراما سینٹر کے اطراف کے روڈ زاور اولڈ نیشنل ہائی وے کی جانب سے آنے والے روڈزپر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور ٹراما سینٹر کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری قانونی تقاضے مکمل کر کے ٹراما سینٹر حیدرآباد کو لمس کے حوالے کیا جائیگا تاکہ ٹراما سینٹر حقیقی معنی میں فعال ہو سکے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ آلات و مشینریز سمیت تمام چیزوں کی لسٹ مرتب کریں اور وائس چانسلر لمس اور ایم ایس لمس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ایک لائحہ عمل اختیار کریں ۔ اجلاس میں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد کو ڈی ایچ او حیدرآباد اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔
ریاست کے معاشی و معاشرتی مسائل کا حل قرآن کریم پر عمل کرنے میں ہے عبدالجبار خان 
حیدرآباد(رپورٹ *علی رضا رانا)ریاست کے معاشی و معاشرتی مسائل کا حل قرآن کریم پر عمل کرنے میں ہے۔ ہم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرتے ہوئے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہر آنے والے جدید دور میں اسکی تعلیمات یقینی طور پر قابل عمل ہے ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے حیدرآباد کے معروف دینی درسگاہ جامعہ نورانیہ کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ جلسہ میلاد برائے تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ نورانیہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات یقیناًصاف ستھرے اور معتدل اذہان وفکر کے ساتھ معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے متمنی ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت عالمی سطح پر منعقد مقابلوں میں باوقار شرکت اور وطن عزیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے کردار و عمل سے عوام کو محبت و پیار کا درس دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی مسائل حل کرنے کیلئے حکمران عملی طور پر مستند علماء کرام کی مشاورت سے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں۔ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرکے ہی معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے عظیم مقاصد کے پیش نظر قرآن کی اعلیٰ تعلیم کا اہتمام کریں اس سے قبل علامہ حافظ مقبول حسین اخترالقادری نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اقدس ﷺ نور ہیں آپ کی آمد سے تاریکی اور کفر کا خاتمہ ہوا اور راہ حق واضح ہوئی اللہ تعالیٰ جس بندے سے کام لینا چاہتا ہے لے لیتا ہے۔ مدرسہ کے مہتمم کی کاوشوں سے مدرسہ کا معیار دیگر مدارس سے بہتر ہے۔ اس موقع پر جامعہ نورانیہ کے ایڈمنسٹریٹر محمد ابراہیم شیخ نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے انہیں جامعہ سے وابستگی اور حصول تعلیم کے ذریعہ نمایاں کارکردگی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عصری تقاضوں کے مطابق دین کی تعلیمات فروغ میں مصروف عمل رہیں۔ اس موقع پر عبدالرحمن راجپوت، محمد شاکر رضا، سید منیر احمد، محمد یعقوب الوانی، محمد خالد شیخ، طاہر احمد راجپوت، حافظ محمد طاہر، حکیم محمد یونس، محمد ثاقب نورانی نے بھی شرکت کی۔ 
بیٹے علی شیر کو رہا کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے منو ر حسین
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے رہا ئشی منو ر حسین چھلگر ی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پو لیس اہلکا روں کی جانب سے پلا ٹ سے بے دخل کر نے کی کو شش کا نو ٹس لیکر میر ے 25سالہ بیٹے علی شیر کو رہا کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ، انہو ں نے بتا یا کہ حیدرآباد پو لیس کے اہلکا روں نے سیر ی تھا نہ کی پو لیس مو با ئل کے ڈرائیور شاہد علی چھلگر ی کے کہنے پر میر ے بیٹے 25سالہ علی شیر کو گھر سے بلاکر پو لیس مو با ئل میں لے جا نے کے بعد غا ئب کر دیا ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ پو لیس اہلکا ر شاہد علی چھلگر ی ہما رے گو ٹھ میر اں بخش چھلگر ی میں محکمہ آبپا شی کا ایک قد یمی بنگلے کو ایک با اثر شخص کو 22لا کھ روپے میں فر وخت کر نے کے بعد گو ٹھ آباد اسکیم کے تحت ہمیں ملنے والے پلا ٹ پر بھی قبضہ کرنے کی کو شش کر ر ہا ہے جبکہ مذکورہ پو لیس اہلکا ر گو ٹھ سمیت قرب وجو ار کے علا قوں میں بھی پلا ٹوں پر قبضے کر نے کے معاملا ت میں ملو ث ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ مذکورہ پو لیس اہلکار نے میر ے ایک پلا ٹ جس پر گھر اور بھینسوں کا با ڑ ہ تعمیر ہے اس پلا ٹ پر قبضہ کر نے کیلئے ہمیں زبر دستی بے دخل کر نے کی کو شش کر ر ہا ہے ۔
نو جو ان محسن ہنگو رو کی بلاجو از گر فتار ی کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)گو ٹھ بھنڈو شریف کے رہا ئشیوں کی جانب سے گو ٹھ کے ایک نو جو ان محسن ہنگو رو کی بلاجو از گر فتار ی کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا اور راہوکی پو لیس کیخلاف سخت نعر ے با زی کی ،اس موقع پر گر فتار نو جو ان محسن علی کی ما ں مسما ۃ زیب النساء ہنگورو نے ڈی آئی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ ایس ایچ او راہو کی تھا نہ کے خلاف قانونی کا روائی کرکے میر ے بیٹے کو آزاد کیا جا ئے اور جھو ٹی ایف آئی آر فوری ختم کی جا ئے ۔انہوں نے بتا یا کہ میرے بیٹے سے گو ٹھ کے چند نو جو انو ں کا جھگڑ ا ہو ا تھا جس کی رپو رٹ درج کر انے کیلئے میر ا بیٹا جب راہو کی تھا نہ پہنچا تو ایس ایچ او نے میر ے بیٹے کی این سی داخل کرنے کے بجا ئے اُسے لا کپ کرکے 13ڈی کے تحت جھو ٹی ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی 51ویں یوم تاسیس پر پاور شو کرنے کی تیاریاں
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی 51ویں یوم تاسیس پر پاور شو کرنے کی تیاریاں، سکھر میں سندھ سمیت ملک بھر سے کارکنوں کو اکھٹا کیا جائے گاحیدرآباد میں بھی تیاریاں جاری ،پیپلز پارٹی30نومبر کو اپنا51واں یوم تاسیس منارہی ہے اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں پی پی اس دن اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہر ہ کرے گی سکھر میں ہو نے والے مرکزی جلسہ میں سندھ بھر کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی کارکنوں کو اکھٹا کیا جائے گا اس سلسلہ میں حیدرآباد میں بھی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے گذشتہ روز اپنے دورہ حیدرآباد میں تیاریوں کا جائز ہ بھی لیاپی پی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منائی گی ، اس دن کو منانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 51 سال قبل 30نومبر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوری اور لبرل جماعت پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی جس نے ملک کی سیاست میں انقلابی اقدامات اُٹھائے ، جب بھی پیپلزپارٹی برسراقتدار آئی تو اس نے غریب عوام کیلئے تعلیم، روزگار، کی اسکیمیں متعارف کرائیں، غریب اور بے سہارا عوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی امداد دی گئی۔ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اور مخالفین بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کی جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانیوں کے معترف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی اس ملک میں آمریت آئی تو سندھ سمیت ملک کے عوام نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر آمریت کا مقابلہ کیا۔
حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ،تین ڈاکو لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ،تین ڈاکو لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار ،سٹی تھانے کی حدود میں تلک چاڑھی سے متصل گلی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں گذشتہ شب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے تین ڈاکو شا ہ زیب سنی عرف بچھوولد محمد اسحاق ، وسیم قریشی عرف دادا ولد رفیق قریشی اور نعمان آرائیں ولد عبدالسلام آرائیں کو زخمی ہوگئے انہیں گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضہ سے15ہزار والے28بانڈز مالیت420000روپے ،تین پسٹل مع گولیاں اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ڈاکوؤں نے گذشتہ دنوں ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کی تھی 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes