برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا

Published on February 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

ابوظہبی: (یواین پی) متحدہ عرب امارات میں شوہر کو لاپرواہی مہنگی پڑگئی، برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی رہائشی 20 سالہ خاتون اس وقت آگ بگولا ہوگئیں کہ جب شوہر دوستوں کے ساتھ سیروتفرح کے بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا۔بیوی برگر کے انتظار میں بیٹھی رہی، آدھی رات بیت جانے کے بعد شوہر تین بجے گھر لوٹا تو اس کے ہاتھ خالی تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بیوی نے گھر بھی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔مقامی وکیل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، معمولی تنازع پر خاندان تباہ ہوجاتا ہے، ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی میں صبر وتحمل اور برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy