انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شو، سنگر امیراحمد سمیت متعدد فنکاروں کو ایوارڈز دیئے گئے آرگنائزرکامران حیات تھے

Published on March 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

اسلام آباد(ڈاکٹربی اے خرم)انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کاماری ایڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شومنعقد ہوا فنکاروں کی اعلیٰ پرفارمنس پر شائقین خوب محظوظ ہوئے پروگرام کے آرگنائزرکامران حیات تھے سنگرز امیر احمد،کامران کامی،نصیر احمد خواجہ، عینی گوہر ، کمال خان، ماہ نورعلی، طارق پیرزادہ، علیزے اور محسن پاشاہ نے مختلف سونگ گا کر شائقین کا دل لگایااس رنگا رنگ تقریب کو فنکاروں نے چار چاند لگا کر سجایا گانوں کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ ز دئیے گئے ہوسٹ کرنے میں سینئر اینکر ڈاکٹر فریحہ امین، مینال خان، صبا احمد اور زارا خان نے کامران حیات کا ساتھ دیا مہمانان خصوصی یوسف خان ہوتی، حاجی گلزار اعوان، ڈاکٹر وقار الدین ڈی آئی جی اسلام آباد، لیفٹنٹ کرنل انجم چغتائی ، لیفٹنٹ کرنل محمد عنائت گوندل ،برگیڈیئر سکندر علی ، کرنل جاوید اقبال بنگش ، کرنل محمد اعزاز خان، کرنل حامد نعیم اور ڈاکٹر خالد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہان کامران حیات اور اسد اکرام بیگ نے پاکستان میں نئی نسل کے لئے بچوں اور والدین کی محبت پر جو پروگرام کا انعقاد کیا ہم اس پر بہت مشکور ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes