واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ 7 وکٹوں سے فاتح

Published on May 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

کارڈف: (یواین پی) پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو 174 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جے ایم ونس نے 36، جوئے روٹ نے 47، جے ایل ڈینلے نے 20 اور بی ایم ڈکیٹ نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان مورگن نے 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی ٹیم نے انیس اعشاریہ دو اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ اپنے نام کیا۔پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور بلے بازوں کا راستہ روکنے میں ناکام رہے۔ عماد وسیم، شاہین آفریدی اور حسن علی نے صرف ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy