کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے آزادی مشاعرے کا انعقاد

Published on August 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

پروگرام کی میزبانی شاعرہ ایم زیڈ کنول نے کی،نامور شعراکرام نے کلام پیش کیا
لاہور(یواین پی)علمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ،الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میںجگنو آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی ممتاز شاعرہ،ادیبہ ایم زیڈ کنول نے کی ۔صدارت کے منصب پر ممتاز شاعرڈاکٹرناصررانا فائز تھے۔ممتاز صحافی راو¿رفیق نوجوان شاعر اور ساجد محمود رانا(لندن) تھے۔ جبکہ مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے ساجد حیات مہمانِ اعزازکی حیثیت میں سٹیج پر رونق افروز تھے تلاوتِ کلام پاک کی سعادت شیخ تقی رضا نے حا صل کی ڈاکٹر حیدری بابا نے حمدیہ کلام پیش کیاجبکہ عبدالمجید چٹھہ نے نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے ماحول کو روح پرور بنا دیا۔ایم زیڈ کنول ، ڈاکٹر ناصر رانا،ساجد محمود رانا(لندن)، ساجد حیات ،شگفتہ غزل ہاشمی ، ممتاز راشد لاہوری، نیلما ناہید درانی،پروفیسر نذر بھنڈر، ڈاکٹر ایم ابرار، ڈاکٹر فاخرہ شجاع، کامران نذیر، ارحم روحان، ریحانہ عثمانی ، روبیہ جیلانی، حمید راز، زرقا نسیم، فراست بخاری، عین تمبولوی ، میجر خالد نصر، میاں صلاح الدین ،کنول بہزاد، ڈاکٹر ارشد حیدری بابا، عبدالمجید چٹھہ ، اسریٰ، بالاج خان اور دیگر نے وطنِ عزیز سے محبت کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے یک جہتی کا بھر پور اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy