رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑ دیا
Published on November 5, 2019 by admin ·(TOTAL VIEWS 273) No Comments
لاہور (یو این پی)گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔گلوکارہ نے کہا کہ ’میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔‘رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے اور ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے ’اللہ جسے چاہے عزت اور جسے چاہے ذلت دے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 90
Related