عبدالحکیم(یو این پی)شہر میں منتخب نمائندوں کی طرف سے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے اور ثمرات نچلی سطح پر ظاہر ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار دربار حضرت سلطان عبدالحکیم کے گدی نشین ہراج گروپ کے رہنما صاحبزادہ میاں عبدالخالق میانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سردار حامد یار ہراج ممبر پنجاب اسمبلی نے انتخابات میں اہلیان عبدالحکیم سے جو ڈویلپمنٹ اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے وعدے کیئے تھے ان کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات نچلی سطح پر رونما ہونے لگے ہیں بستی سلطانیہ بستی اٹاری محلہ عیدگاہ نواں شہر کی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے دربار حضرت سلطان عبدالحکیم سے ملحقہ واٹر فلٹریشن پلاٹ مکمل ہو چکا ہے جس کا افتتاح سردار حامد یار ہراج بہت جلد کریں گے اس کے علاوہ تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس پر اہلیان شہر نے سردار حامد یار ہراج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں