اوکاڑا( یواین پی ) دیپالپور حویلی لکھا روڈ نزد پل بہاول داس کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ کے نتیجے میں 3 افرادزخمی ہوگے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔