حکومت کاسینماہاﺅسز اور تھیٹرز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے
لاہور (یواین پی) وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر کے 10اگست کو سینماہاﺅسز اور تھیٹرز کھولنے کے اعلان سے شوبز دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہم تو ایک عرصہ سے حکومت وقت سے ایک سے زائد مرتبہ تھیٹرز کی بندش پرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ حکومت وقت نے سینماہاﺅسز اور تھیٹرز کوآزادی کے مہینہ میں کھولنے کی اجازت دے کر بہترین فیصلہ کیا ہے ہم سمجھتے ہیں جو فیصلہ حکومت وقت نے اب کیا ہے انہیں بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا بہر کیف دیر آید درست آید،تھیٹرز کھلنے سے شوبز سے منسلک افرادبہت خوش ہیں۔