واشنگٹن (یواین پی)مائیکرو سافٹ نے گزشتہ 12سال میں کامیاب سفر کرنے والے آپریٹنگ سسٹم ونڈو ایکس پی کیلئے ٹیکنیکل اسسٹنس اور سپورٹ ختم کرے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق 8اپریل سے دنیا بھر میں ونڈو ایکس پی کیلئے کمپنی کی طرف سے ٹیکنیکل معاونت ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کے اس نظام کیلئے تکنیکی معاونت کے خاتمے سے اس نظام کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہو جائیں گے اس لیے پی سی رکھنے والے تمام حضرات یا کمپنیاں اپنے پی سی کو اپ گریڈ کر الیں یا نیا خرید لیں کیونکہ پرانے طرز کے کمپیوٹر ونڈو ایٹ نہیں چلا سکتے۔ اس نظام پر سائبر حملے آسان ہو جانے کے ساتھ استعمال کنندہ کی پرائیوسی بھی متاثر ہوگی۔