اوکاڑہ،لاہور سے خانیوال جانے والی بس الٹنے سے دو افراد جانبحق 35 زخمی

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)لاہور سے خانیوال جانے والی بس اخترآباد کے قریب الٹ گئی۔دو افراد جانبحق 35 زخمی۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ اخترآباد پل جوڑیاں کے قریب رات کے وقت لاہور سے خانیوال جانے والی بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں بس کا گن مین اور کنڈیکٹر جاںبحق ہو گئے جبکہ 35 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔بس کے الٹ جانے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی۔بس ڈرائیور موقع سے فرار۔موٹروے پولیس اور ریسکیو کی طرف سے امدادی کاروائیاں جاری کر دی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog