اوکاڑہ(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدائیت پر ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالامین ﷺ کے سلسلہ میں تقریبات مذہبی جوش و خروش سے جاری۔محکمہ ایجوکیشن اورمیونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ضلع اور تحصیل کی سطح پرنعت خوانی ،قرات کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔تقریبات میں ڈی ای او سکینڈری چوہدری محمد اکرام ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ارحم نذیر ،قاری خالد اشرفی ،سلیم نیازی،شکیل مصطفی ،سید توقیر الطاف سمیت ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا حضور اکرم ﷺ کی کی بارگاہ اقدس میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا گیا ۔ ڈی ای او سکینڈری چوہدری محمد اکرام ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ارحم نذیر ،قاری خالد اشرفی ،سلیم نیازی،شکیل مصطفی ،سید توقیر الطاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت ہماری ایمان کا حصہ ہے ان کا اسوہءحسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کو روشن بنا سکتے ہیں نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہءکامل ہے بے شک نبی ﷺ کی سیرت و صورت دونوں بے مثال ہیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور ان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے سر کار مدینہﷺ کے علم و حکمت سے کائنات منور ہوئی اور جہالت و گمراہی کے بادل چھٹ گئے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ۔تقریبات کے اختتام پرپوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔