لاہور(یو این پی)رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا انعام ہے،ماہ رمضان اللہ کی طرف سے ایک معززاور بابرکت مہمان ہے جوہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔ان خیالات کا اظہارپیر طریقت،رہبر شریعت،آل نبی،اولادعلی،سید ہارون شاہ ہاشمی نے نجی محفل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک فرض کا ثواب ستر فرضوں تک بڑھادیا جاتاہے اور نوافل کا ثواب فرائض کے برابر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک توبہ و استغفار، رحمت، بخشش و مغفرت، دعاؤں کی قبولیت اوراللہ کا خاص قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت محمدیہ کو بخشنے کا بہانہ اور ذریعہ ہے لہٰذا ہمیں اس ماہ مبارک میں خوب عبادت و ریاضت، توبہ و استغفار کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرکے اپنی بخشش و مغفرت کا سامان کرنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے سابق امتوں کی طرح امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی روزے فرض کیے تاکہ یہ اس کے ذریعہ تقویٰ و پرہیز گاری حاصل کرے