جگمگ فیصل آبادپروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے شیخوپورہ روڈ کا ہنگامی دورہ کیااورکریسنٹ سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈ سے ملحقہ دیوار کے ساتھ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ فٹ پاتھ اور گراؤنڈکی دیوار کے مابین جگہ پر کوڑا کے ڈھیروں کو فوری اٹھایا جائے اورجگہ کو صاف کرکے پلانٹیشن کی ہدایت کی۔انہوں نے شیخوپورہ روڈ پر گرین بیلٹ کو بھی دیکھااورگرین بیلٹ کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے اقدامات کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ پران پیڈ بینرزفوری ہٹانے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جگمگ فیصل آبادپروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔سوساں روڈ اور جڑانوالہ روڈ کو جگمگ کرنے کے بعد شیخوپورہ روڈ پربھی باقاعدہ کام شروع کیا جائے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی تاکیدکی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیرکے علاوہ پی ایچ اے اور واسا کے افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes