ہیڈمرالہ،اشیائے خوردونوش کے متعلق صحافی کے سوال پریوٹیلٹی سٹور کا ایریا مینیجر آپے سے باہر

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

یوٹیلٹی سٹور کے ایریا مینیجر ناصر محمود کے رویے کے خلاف علاقہ بھر کے صحافیوں کی شدید مذمت
ہیڈ مرالہ (یواین پی ) یوٹیلٹی سٹور کوبے چک کے ایریا مینیجر ناصر محمود کو نمائندے کا تعارف کروانا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کیمطابق: یوٹیلٹی سٹور کوبے چک میں نہ دال نہ گھی نہ آٹا اور نہ ہے چنے موجود تھے جس پر یوٹیلٹی سٹور کے ایریا مینیجر سے صحافی نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ اشیاء یوٹیلٹی سٹور پر موجود نہیں کیا وجہ ہے پیچھے سے شارٹ ہے یا یہ یوٹیلٹی سٹور والے کسی مافیاکے سپرد کر رہے ہیں جس پر ایریا مینجر ناصر محمود آپے سے باہر ہو گیا اور نمائندے سے علاقے کا نام پوچھنے پر علاقہ مکینوں کے بارے میں نازیبا الفاظ بولنے لگا یوٹیلٹی سٹور کے ایریا مینیجر ناصر محمود کے اس رویے کے خلاف علاقہ بھر کے صحافیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈی سی او سیالکوٹ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے اور اسے فوری طور پر نوکری سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اہل علاقہ اور صحافیوں نے نجی چینل کے صحافی خواجہ ریحان نسیم اور سلیم چاند جیسے پُشت پناہی کرنے والے صحافت کے نام پر دھبہ اِن کیخلاف بھی فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ یہ منتھلی فروش خواجہ ریحان نسیم اور سلیم چاند اصل عوام کا حق کھانے کے قصوروار ہیں ایسے لوگوں کا صحافت جیسے مقدس شبہ سے کوئی تعلق نہیں یہ صحافتی کارڈ لے کر بلیک میلر ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes