پچانوئے فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، سروے

Published on October 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، صرف پانچ فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، سروے میں گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔اپسوس پاکستان نے اپنے سروے کے مطابق 63 فیصد شہریوں نے خود کی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری میں مشکل ہونے جبکہ 99 فیصد نے ہی گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پراعتماد نہ ہونے کا کہا۔سروے میں 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme