اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) جناح کرکٹ سٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور ڈی پی او الیون کے درمیان تیسرے دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر الیون نے پہلے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 201 رنز کا ہدف دیا، ڈپٹی کمشنر الیون کے عثمان کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے، ڈی پی او الیون کی ٹیم سکور کا تعاقب کرتے ہوئے 153رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈی سی الیون نے با آسانی 47 رنز سے فتح اپنے نام کر لی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحتمند معاشرے کے لیے دور حاضر کی اہم ضرورت ہے، ہمارے گراؤنڈ آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے، کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت رجحان کو پروان چڑھاتی ہیں، جلد اوکاڑہ کرکٹ لیگ کے میچز تحصیل لیول پر کروائے جائیں گے، شائقین کرکٹ نے دوستانہ میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔