بیجنگ (یو این پی) چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے مطابق ، “خصوصی افراد کے روزگار کو فروغ دینے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان (2022-2024)” کے نفاذ کے گزشتہ تین سالوں میں ، چین میں مجموعی طور پر 1.567 ملین نئے شہری اور دیہی خصوصی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ، جو 1 ملین افراد کو روزگار کی فراہمی کے ہدف سے زیادہ ہے۔رواں سال نومبر کے اختتام تک 10.61 ملین خصوصی افراد کو معیار زندگی کی ضمانت مل چکی ہے اور 1.86 ملین انتہائی غریب خصوصی افراد کو امداد دی گئی ہے. رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں چین نے مستحق خصوصی افراد کو شہری اور دیہی رہائشیوں کے لئے بڑھاپے کی بنیادی انشورنس اور بنیادی طبی انشورنس میں حصہ لینے کے لئے سبسڈی دی اور شرکت کی شرح بالترتیب90 فیصد اور 95 فیصد سے زائد رہی۔دوسری جانب چین کی وزارت شہری امور کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد خیراتی ادارے رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں اور خیراتی سرگرمیوں پر سالانہ اخراجات 150 ارب یوآن سے تجاوز کر چکے ہیں جو کمزور نادار افراد کی مدد میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔