چین میں زلزلہ سے367 افراد ہلاک ،2000 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

44
بیجنگ ۔۔۔ چین میں آنے والے زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد367 سے تجاوزکرگئی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنیوالے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 367سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ2000 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقے لیودیاں میں تقریباً 15000گھر گر کر تباہ ہو گئے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کے روز آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے 11کلومیٹر دور یونن کا صوبہ تھا۔ زلزلہ چین کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 14سالوں میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes