سونے اور چاندی کے برتنوں میں پانی پینے کی ممانعت۔

Published on October 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

 \"25\"
سیدنا عبداللہ بن عکیم کہتے ہیں کہ ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا۔ ایک کسان چاندی کے برتن میں پانی لے آیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے برتن پھینک دیا اور فرمایا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ مجھے چاندی کے برتن میں نہ پلانا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور موٹا اور باریک ریشم نہ پہنو، کیونکہ یہ چیزیں ( کفار ) کے لئے دنیا میں اور ہم ( مسلمانوں کے لئے ) آخرت میں قیامت کے دن ہے۔ جو شخص چاندی کے برتنوں میں پیتا ہے تو وہ یقینا اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کرتا ہے۔
مختصر صحیح مسلم
1288 :

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes