اسلام آباد ( یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلال احمر اور ریڈ کراس کا عالمی دن -8 مئی بروز جمعۃالمبار ک کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ہلال احمر اور ریڈ کراس کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز ۔کانفرنسز اورسیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ہلال احمر کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے ہلال احمر قدرتی آفات حادثات اور سانحات میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس روز ریڈیو اورٹیلی ویژن پر اس موضوع کے حوالے سے کئی دستاویزی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے ۔