ڈی آئی خان(یو این پی) ڈی پی او ڈی آئی خان صادق بلوچ کے مطابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دیدی ہے۔ پولیس علی امین گنڈا پور کو اپنے ساتھ لے کر تھانہ صدر روانہ ہو گئی ہے۔ واضع رہے کہ پولیس نے پچھلے 5 گھنٹوں سے علی امین گنڈا پور کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے بیلٹ باکس چھیننے کے واقعے کا علم نہیں ہے۔ قانونی معاملہ ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی. صوبائی وزیر کے خلاف الزامات پر قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر علی امین کے خلاف بلدیاتی الیکشن کے روز بیلٹ باکس غائب کرنے اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔