یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے
Published on June 27, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 547) No Comments
کولمبو (یواین پی) یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ یاسر نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اینجیلو میتھیوز کی وکٹ لیکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ہی یاسر نے ملک کی طرف سے تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ہیڈ کوچ وقار یونس اور محمد آصف کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے 4 وکٹیں درکار تھیں، انہوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی۔ یاسر شاہ نے نو میچز میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیا ملکی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا، وقار یونس اور آصف نے 10، 10 میچز کھیل کر 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 107
Related
WordPress Blog