معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے: پورا ملک غم میں ڈوب گیا

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

edکراچی… معروف سماجی رہنما اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات کی خبر سن کر پورا ملک غم میں ڈوب گیا۔ ان کی وفات کا اعلان ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایدھی صاحب کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔ان کو ڈاکٹروں نے چھ گھنٹے تک ونٹی لیٹر پر رکھا ۔ اس دوران ان کو مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا تا رہا۔ چھ گھنٹوں بعد ان سے وینٹی لیٹر ہٹا لیا گیا جس کے بعد ان کی وفات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی ۔ اس سے پہلے یہ خبرٰیں سامنے آئی تھیں کہ ان کی نماز جنازہ میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور ان کو ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اب کمشنر کراچی سے مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے والد کے انتقال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ ان کو انہی کپڑوں میں سپرد خاک کیا جائے جو انہوں نے پہنے ہوں۔ انہوں نے اپنے جسم کے تمام اعضا بھی عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔  فیصل ایدھی نے بتایا کہ انہوں نے 25سال پہلے ایدھی ویلج میں اپنے لئے قبر تیار کرا لی تھی جس میں ان کو سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وہ ہمیشہ ملیشیا کے کپڑے پہنتے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy