دہلی(یو این پی)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے دنیا بھر کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کےمطابق سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مودی کے گلے پڑ گیا بھارت کی ایسی جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ بھارتی حکمرانوں سے کوئی جواب نہیں بن پارہااورتو اور اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں ۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پر دنیا بھر کا میڈیا پاکستان کا ہم آواز بنا ہوا ہےاور اس کی بڑی وجہ پاکستان کے سکیورٹی حکام کا صحافیوں کو ایل او سی پر لے جاکر حقائق دکھانا ہے مودی سچا ہےتو پاکستان کی طرح بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کو کنٹرول لائن پر لےکر جائے اور سرجیکل اسٹرائیک کے اپنے دعوے کے ثبوت فراہم کرے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوا توکب اورکہاں ہوا اور حکومت اس کے ثبوت کیوں چھپا رہی ہے لیکن کیجری وال صاحب آپ کو شاید معلوم نہیں کہ مودی حکومت تو اقوام متحدہ کے مشن تک کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دے رہی غیر جانبدار میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کیوں کرائے گی ۔