کراچی(یو این پی) کراچی کی لانڈھی جیل میں قید دو سو بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ بھارتی ماہی گیر ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے، براستہ واہگہ بارڈر بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔بھارتی ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کر رہی ہے، ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو نقد رقم اور تحائف بھی دیئے جائیں گے۔