ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں بڑتی ہوئ گندگی اور میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹھٹھہ شہر میں گیسٹرو بیماری کی وبا پھیلنے لگی، گیسٹروکے باعث اموات ہونا شروع ہوگء، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی نااہلی کے سبب شہر میں گندگی بڑنے لگی،جس کے وجہ سے ٹھٹھہ شہر میں گیسٹرو بیماری میں اضافہ ہونے لگا ہے، شہر کی ہر گلی چوراےْ پر کچھرے کا ڈیڑ لگا ہونے کی وجہ سے شہر میں مکھیوں میں بھی اضافا ہوگیا ہے ، ٹھٹھہ شہر کے غنی محلہ، اسلام پور محلہ، ڈاکٹر گلی،شیرازی گلی، مانکانی محلہ، کھونباٹی محلہ، ممبائ محلے سمیت کئ محلے شامل ہیں جن میں صفائ بلکل نہیں ہوپارہی ہے، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے ایک افسر نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر ایمان کے نماےْندے سے بات کرتے ہوےْ بتایا کے میونسپل کمیٹی کا بجٹ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے ہاتھ میں ہے اور میونسپل کمیٹی کا بجٹ ڈہائ کروڑ تک ہونے کے باوجود ہمیں صرف ایک کروڑ پینتیس لاکھ دےْ جاتے ہیں جس میں سے ہمیں رٹاےْرڈ ملازمین کو پینشن ساتھ ساڑے سات سو ملازمین کی تنخواےْں بھی اسی مخصوص رقم میں سے دینی پڑتی ہیں ، جبکے کچھ سو ملازمین کو چھوڑ کر باقی سب ملازمین سیاسی بنیادوں پر بھڑتی ہیں جو کام پر بھی نہیں آتے مگر ہر پہلی کو انکی تنخواےْں دینی پڑتی ہیں، اسی مخصوص بجٹ میں سے شہر کی صفائ اور اور دوسرے معاملات کو دیکھا جاتا ہے، اس سلسلے میں ہم اعلیٰ احکام کو بار بار لکھتے رہتے ہیں مگر ابھی تک ہمیں کوئ بھی اضافی رقم نہیں دی گئ ہے،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کے میونسپل کمیٹی کا عملا مسلسل شکایت کرنے کے باوجود محلوں اور گلیوں کی صفائ نہیں کرتے، شہر کی صفائ کے لیےْ آنے والی رقم افسران آپس میں مل بھانٹ کر کھا جاتے ہیں اور شہریوں کواور زیادہ پریشان کرنے کے لیے کتا مار مہم چلائ گئ ہے جس سے شہر میں ہر جگے مرے ہوےْ کتے پڑے ہیں جنیں میونسپل کمیٹی کا کوئ بھی عملا اٹھانے کے لیےْ تیار نہیں جس سے پورے شہر میں بدبو پھیل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول اسپتال مکلی میں مرف این جی اوز کی ناقص کارگردی کے باعث ایک اور کیس سامنے آگیا
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) سول اسپتال مکلی میں مرف این جی اوز کی ناقص کارگردی کے باعث ایک اور کیس سامنے آگیا ، سول اسپتال مکلی کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد نہ ملنے سے پریس کلب مکلی کے ناےْب صدر اکبر دلوانی کا بھتیجا جان بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پریس ک؛لب مکلی کے ناےْب صدر اکبردلوانی کا بھتیجا ا اذان علی کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے کے باعث سول اسپتال مکلی لے جایا گیا جہاں رات میں شعبہ ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے اذان علی کا علاج نہ ہونے کے باعث جان بحق ہوگیا، اکبر دلوانی نے صحافیوں کو بتایا کے میرے بھتیجے کے قاتل مرف این جی اوز اور ناتجربے کار ڈاکٹر ہیں، انہوں نے مزید کہا کے سول اسپتال مکلی کو مرف انتظامیہ نے زندہ انسانوں کو لاش میں تبدیل کرنے کا کارخانہ بنایا ہوا ہے اور اگر حکومت سندھ نے مرف والوں کے خلاف فوری ایکشن نہیں لیا تو میں مرف این جی اوز کے خلاف باقاےْدہ تحریک چلاؤنگا۔