کراچی (یو این پی)ماڈل و اداکارہ صبا بٹ نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اسکے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جسکی وجہ سے مجھے خدانے عزت ، شہرت اور مقام دیا۔ میرا ظاہر ، باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جسکی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اسکی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی۔انہوں نے کہا محبت زندگی کا لازمی جز ہے جسکے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے۔ ریمپ پر واک کرکے ماڈل کو اعتماد ملتا ہے اچھی آفر ملی تو ڈراموں میں ایک بار پھر کا م کرنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔