وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے’’ آج‘‘ خطاب کریں گے

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

نیویارک(یوا ین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آج (جمعرات کو) خطاب کریں گے ۔وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو سر فہرست رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ان حالات میں جب پاکستان بھارت کے مابین مذاکراتی عمل معطلی کا شکار ہے، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانا اور بھی زیادہ اہم ہے۔یوا ین پی کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلی بار اس عالمی ادارے کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں جو نیویارک میں چاروزہ قیام کے دوران یو این سیکریٹری جنرل او امریکی نائب صدر سمیت قریب ایک درجن عالمی لیڈران کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی کشمیر پر بات کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر پر منعقد ہورہا ہے جس میں193رکن ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کیلئے پیر کو نیویارک پہنچ گئے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاتون مندوب نے بتایااب جبکہ بھارت کی موجودہ سرکار نے دو طرفہ مذاکراتی عمل معطل کردیا ہے، بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھاعالمی برادری کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان کی بات سنے، انہیں سننا ہی ہوگا اور وہ پاکستان کو زوردار اور واضح الفاظ میں سنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ملیحہ لودھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاپاکستان اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورموں میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا کیونکہ ہندوپاک کے مابین دو طرفہ معاہدے کوئی بھی پیش رفت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس موقف کی تائید و حمایت کی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ملیحہ لودھی نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ، مسئلہ فلسطین اور افغانستان میں قیام امن سمیت دیگر کئی اہم معاملات پر بھی اپنے خیالات کا اظہارکرکے عالمی برادری کو پاکستان کی پوزیشن سے آگاہ کریں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes