لاہور(یوا ین پی جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ڈیفنس کے قریب واقع ایک فارم ہاوس میں منعقد کی گئی جس میں شبیر شریف کے صاحبزادے تیمور اور راحیل شریف کے اہل خانہ نے شرکت کی۔یو این پی کے مطابق تقریب میں پاک فوج کے سابق اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تقریب چند ماہ کے بعد ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل(ر)راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کس سے ہوئی ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔