لاہور(یواین پی )پاکستان کے بھنگڑا کنگ سنگر پرنس امین راجہ انڈیا کے نامورشاعر نریش نمانہ کے لکھے ہوئے بھنگڑا گیتوں پہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اس حوالے سے ایک معاہدہ فریقین کے درمیان طے پا گیا واضح رہےکہ اس معاہدے میں پاکستان کےمعروف شاعر اور پرموٹر عنصرپپو نے اھم کردار ادا کیا انڈین شاعر نریش نمانہ نے یواین پی کو بتایا یوں تو میرے لکھے ہوئے گیت انڈیا میںپسند کئے جاتے ہیںلیکن میری دلی آرزو تھی کہ میری شاعری کو پاکستانی سنگر بھی گائیںاب میری خواہش پوری ہونے جا رہی ہے پاکستان کے بھنگڑا سنگرپرنس امین راجہ سے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے میرے لکھے ہوئے گیت پرنس گائیں گے میں پاکستانی شاعر عنصر پپو کا بھی بے حد مشکور ہوںجنہوںنے میری خواہش پوری کی اور معاہدے میںاہم کردار ادا کیا