ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نےرات گئے گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملا دیا

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

بورے والا (یواین پی/ ڈاکٹر امجد حسین امجد)گمشدہ بچے کو اپنے سامنے پا کر اس کے معذور والدکا غمگین چہرا خوشی سے کھلکھلا اٹھا. تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر بوریوالا کو ایک 8سالہ گمشدہ بچہ ملا جواپنا نام اورگھرکا ایڈریس بھی نہیں بتارہاتھا. ڈی پی او وہاڑی اطلاع پر تھانہ صدر بوریوالا پہنچے اور بچے سے نہایت شفقت اورپیار سے معلومات حاصل کرکےبچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور بچے کے والوں کی تلاش شروع کر دی کافی تگ و دو کے بعد بچے کے گھر کے بارے انفارمیشن ملی جس پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک رات گئے خود بچے کو اپنی گاڑی میں لے کر اس کے گھر چک نمبر 457ای بی پہنچے جہاں پر انہوں نے بچےعبدالرحمان کو اس کے معزور والد علی ساغر کے حوالے کیا. گمشدہ بچے کو اپنے سامنے پا کر اس کے معزور والدکا غمگین چہرا خوشی سے کھلکھلا اٹھا.ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے جب بچے کو اس کے والد کے حوالے کیا تو انہوں نے ڈی پی او وہاڑی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر پولیس بروقت ایکشن نہ لیتی تو میرا معصوم بچہ کسی درندے کے ہاتھ چڑھ سکتا تھا اللہ کریم نے وہاڑی پولیس کو ھمت عطا کی اور میرے گمشدہ بچے کو مجھ سے ملا دیا. اس موقع علاقہ کے لوگوں اور بچے کے والد نے ڈی پی او وہاڑی اور ان کی ٹیم کی بروقت کاروائی کو سراہا اور ڈی پی او وہاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes