فیصل آباد (یواین )دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،لاثانی نعت وکلام کونسل جیسے ادارے فروغ اسلام ،استحکام پاکستان اوراسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے کلیدی کرداراداکررہے ہیں،ان خیالات کااظہارمرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ’’دورحاضرمیں میڈیا کاکردار‘‘پر منعقدہ اہم اجلا س میں کیا۔اجلاس کے اعلامیے کیمطابق دورحاضرکاجدید میڈیا اسوہ رسولﷺ کواپناکرفروغ اسلام میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے،شوبز ہدایات کار،ڈائریکٹرز،فلم،ٹی وی ،ڈرامہ میکرزبحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات کے تقدس کاخیال رکھیں،اگر ہم انفرادی اوراجتماعتی طورپراسوہ رسولﷺ پر عمل پیراہوکراپنا کرداراداکریں تواللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی بھی حاصل ہوگئی اوراقوام عالم میں اسلام اورپاکستان کاکیساتھ ساتھ امت مسلمہ کاوقاربھی بلند ہوجائیگا۔محمداحسان نقشبندی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلموں ڈراموں میں فحاشی عریانی ،غیر اخلاقی ڈائیلاگز،غیر مہذب لباس اور کھانے پینے میں الٹے ہاتھ کے استعمال جیسی غیر اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو بچایا جائے ۔پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا مارننگ شوز ،ٹاک شوز،اشتہارات ،انٹرٹینمنٹ اوردیگر پروگرامز میں اسلامی تعلیما ت کوپامال نہ کیاجائے۔پیر لیاقت علی نقشبندی نے کہاکہ پرنٹ میڈیا ،سوشل میڈیا سمیت دیگر میڈیا پرسنز غیر اسلامی ،غیر ضروری اورغیر مصدقہ خبروں سے معاشرے میں سنسنی مت پھیلائیں۔اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔