دبئی(یو این پی) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب سرفراز احمد بھی صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں ایک دم گرنے لگیں تاہم آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس 2 وکٹیں باقی تھیں تاہم حسان خان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔میچ کے آخری اوور کی پہلی بال پر سنگل،دوسری گیند بیٹ ہو گئی ،تیسری گیند پر تین رنز بنائے ،چوتھی گیند پر دو سکور بنائے اور جس کے بعد جیت کیلئے دو گیندوں پر 3 رنز درکار تھے تاہم حسان خان نے 5ویں گیند پر چھکا لگا کر گیند باونڈری سے باہر پھینک دی اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 153 رنز کا ہدف 19.5 گیندوں پر2وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا ۔جس میں روسووو 27رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور واٹسن 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کے علاوہ اسد شفیق 20 رنز ، کپتان سرفراز احمد 11،محمد نواز 11،انوار علی 15 ،کیون پیٹر سن 5 اور اور رمیض 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر گل نے 6،عمران طاہر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر152 رنز بنائے جس میں کپتان شعیب ملک 65رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ان کے علاوہ گزشتہ روز 85 رنز کی اننگ کھیلنے والے صہیب مقصود 27 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم کو ئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کار کر دگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے سنگا کارا اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی میچ کے آغاز ہوتے ہیں بغیر کچھ کیے پولین لوٹ گئے،احمد شہزاد صرف ایک سکور بنا کر جبکہ سنگا کارا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہو گئے۔سہیل تنویر 19 بنا کر پولین لوٹ گئے۔سہیل تنویر 19 اور وائٹلے صرف 16 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے