فیصلے دینے والوں کوسوچناچاہئے قوم کوان کے فیصلے تسلیم نہیں۔نوازشریف

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو فیصلہ آیا ہے وہ میری اور قوم کی نظر میں ٹھیک نہیں تھا، بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر فیصلہ لکھا گیا، اب میرے خلاف توہین عدالت میں فل بنچ بنا دیا گیا ۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میں اداروں کی عزت کرنے والا بندہ ہوں ،فیصلے کیخلاف بولنا میرا اور میری پارٹی کا حق ہے ،عمران خان خودسپریم کورٹ کے فیصلے کوکمزورقراردے چکے ہیں،ان کا کہناتھا کہ عدالتوں کے اندراورباہرپورے زورسے آوازیں اٹھناشروع ہوگئی ہیں،گزشتہ روزجج صاحب کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں،جسٹس صاحب نے کہاکیس پاناماکاتھا،نااہلی اقامہ پرکی گئی،نوازشریف نے کہا کہ کمزورفیصلے پربات ہوسکتی ہے۔نوازشریف نے کہا کہ میں توہین کرنے والابندہ نہیں،فیصلے خود بولتے ہیں،فیصلے دینے والوں کوسوچناچاہئے قوم کوان کے فیصلے تسلیم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں دیگرافراد کے فیصلے بھی لوگوں کے سامنے ہیں،عمران خان نے اقبال جرم کیاپھربھی صادق اورامین ٹھہرے،نوازشریف نے کہاکہ عمران خان غلطی تسلیم کررہے تھے لیکن عدالت نے کہااس طرف نہ جائیں۔ن لیگ کے قائد نے کہا کہ عوام کی توہین ہوئی،وہ درخواست کہاں دائرکریں؟،محترم ججز نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا اورریفرنس بھی خودبنائے،ہمارے خلاف فیصلے کے بعدمانیٹرنگ جج بھی بٹھادیاگیا۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کونااہل کیالیکن اس پرکوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی،جہانگیرترین کیخلاف نیب ریفرنسزدائرکرنے کابھی نہیں کہاگیا،ان کا کہناتھا کہ عدلیہ کا یہ دہرامعیارنہیں چلے گا،جنہوں نے مجھے نکالا،انہوں نے نیب ریفرنس بھی بناکربھیجے،مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جوسب پرباتیں کررہے تھے ان کااپناکیس سامنے آگیا، شیخ رشیدنے کروڑوں روپے کی جائیدادچھپائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme