سیالکوٹ (عبدالکریم سیال )تاش پرجواکھیلنے میں مشغول پانچ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کوٹ منڈیانوالہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے میں مصروف شبیر،رشید، ناصر، رفیق اور عارف محمود کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تاش اور جوئے پر لگی ہوئی رقم9400 روپے برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
جیٹھانی اور اسکے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی نند کو سپرد خاک کردیا گیا
سیالکوٹ (عبدالکریم سیال)جیٹھانی اور اسکے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی نند کو سپرد خاک کردیا گیا۔ تھانہ پھوکلیان کے علاقہ ککراں میں گھویلو تنازعہ پر جیٹھانی اور اسکے بھائی کی جانب سے زبردستی تیزاب پلا کرقتل ہونے والی نند ثمرہ کو نماز جنازہ کے بعد اسکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تاہم تاحال ثمرہ کے قاتل اشفاق اور اسکی بہن ریحانہ گرفتار نہیں ہوسکی۔