اسلام آباد(یو این پی ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن کے اشتراک سے ووٹرز کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کر دی ہے۔ووٹ کی معلومات کے لیے فیس بک کا نوٹی فکیشن نیوز فیڈ میں سب سے پہلے نظر آرہا ہے، نوٹی فکیشن میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے ؟۔۔ووٹ کی معلومات کے لیے دو آپشنز دیئے گئے ہیں، ایک سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دوسرے سے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔