سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

Published on August 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

جدہ ( یو این پی/ زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے یہاں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔انہوں نے ڈچ پارلیمنٹیرین جیرٹ وائلڈر کے اس اعلان پر گفتگو کی جس کے تحت وہ آزادی خیال کی آڑ میں نفرت آمیز کارٹون مقابلہ منعقد کروا رہا ہے۔ دونوں نےاس اعلان کی شدید مذمت کی اور اس مسئلے کی حساسیت پر غیرمسلموں کو آگاہ کرنے اور تقریب کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا.دونوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی سے متعلق دیگر معاملات پربھی گفتگو ہوئی خان ہشام بن صدیق نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر بندر بن محمد حمزہ حجار سے بھی ملاقات کی. پاکستان کے سفیر نے پاکستان میں آئی ڈی بی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا. دونوں نے پاکستان میں منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا. ڈاکٹر حجار نے پاکستان میں آئی ڈی بی کے تمام منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy