امداد کی ترسیل شفاف ہوگی، صوبائی وزراء عید سیلاب متاثرین کے ساتھ گزاریں گے، شہباز شریف

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

news-1412429042-6763ملتان ( یو این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کا موقع کھو دیا ہے۔ اچھا ہوتا کہ وہ بھی ناچ گانے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرتے۔ سیلاب ایک قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اتوار تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اربوں روپے کی امدادی رقم کی شفاف تقسیم بھی انقلاب ہے۔ ہم ہر حق دار کو اس کا حق دے کر رہیں گے۔ ملتان انتظامیہ نے شفاف طریقے سے امداد کی تقسیم کو یقینی بنایا اور دن رات کام کر کے اس کو یقینی بنایا۔ 16 اضلاع کا سروے کیا اور متاثرین تک امداد پہنچانے کو یقینی بنایا۔ انتظامیہ کے ان اہلکاروں کو عید پر بونس دیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن متاثرین کے روزگار اور مکانات کا جو نقصان ہوا ہے حکومت اس کو پورا کرے گی۔ امداد کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اتوار کو مکمل ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 50 فیصد رقم وفاق نے جبکہ 50 فیصد حکومت پنجاب نے دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتی وزراءعید بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes