اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا محصولات میں اضافے کا فیصلہ

Published on November 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادنے محصولات میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے پانی کے گھریلو صارفین کے بلوں میں 100 فیصد اور کمرشل صارفین کے بلوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت کی جانب سے ریونیو بڑھانے کیلئے جہاں دوست ممالک سے امداد کے حصول کیلئے تگ و دو کی جارہی ہے وہیں عوام پر مرحلہ وار مختلف ٹیکسز بھی عائد کیے جارہے ہیں۔ اب ان ٹیکسز کا دائرہ وفاقی حکومت کی سطح سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سطح تک آگیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادنے محصولات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ محصولات میں اضافہ پینے کے پانی کو مہنگا کرکے کیا جارہا ہے۔ پانی کے گھریلو صارفین کے بلوں میں 100 فیصداضافہ کیاجائے گا جبکہ کمرشل صارفین کے بلوں میں 200 فیصداضافہ کیاجائے گا۔ گھریلواورکمرشل صارفین کے بلوں میں اضافے سے سالانہ 28 کروڑوصول ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes