حکومت نے سرکاری نوکریوں کی منظوری دیدی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

Published on November 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت اور دوسرے میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں ہوں گی ۔ تمام سرکاری بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی اور وزیراعلیٰ سندھ نے جنوری 2019ءتک بھرتیوں کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔محکمہ صحت میں پہلے مرحلے میں ایک سے سولہ گریڈتک بھرتیاں ٹیسٹ اور واک ان انٹرویو ز کی بنیاد پر جبکہ گریڈ سترہ کے ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی ۔ ایک سے 16گریڈ تک بھرتیاں مقامی سطح پر کی جائیں گی اور اختیارات ضلعی صحت افسر کے سپرد کردی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes