لاہور: (یواین پی) پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک تفویض کردیا گیا. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو خیر باد کہہ دیا ،حکمران جماعت پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی اور قیادت کے خلاف پراپیگنڈہ کا موثر جواب دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو تحریک انصاف کی قیادت اور اہم رہنماؤں کو انہی کی زبان میں جواب دینے کی خصوصی ہدایات دی گئیں ۔ یہ ہدایات گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے ملک بھر کی پارٹی تنظیموں کو دی گئیں جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سیل کو منظم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔