سنگرامین راجہ جنوری میں سری لنکامیں پرفارم کریں گے

Published on November 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

پرستاروں کے لیے ایک شاندار البم تیار کروں گا جس کو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے امین راجہ
لاہور(یواین پی)ملکِ پاکستان نامور سنگر امین راجہ جنوری میں سری لنکا جائیں وہاں پر چار شوز میں پرفارم کریں گے معاہدہ طے پا گیا اللہ کا شکر ہے دورہ عمان سے واپسی پہ صرف دو ماہ بعد ہی مجھے سری لنکا جانے کا موقع مل رہا ہے.واپسی پر پرستاروں کے لیے ایک شاندار البم تیار کروں گا جس کو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہارسنگرامین راجہ نے یواین پی سے کیا انھوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں کچھ نام نہاد بھنگڑا کنگ سنگر بہت نظر آ رہے ہیں جو سٹیج پر کسی انڈین سنگر یا پاکستانی سپر سٹار ملکو کے گانے لگا کر بند مائیک کے آگے صرف اپنا منہ ہلاتے ہیں اور لوگوں سے داد وصول کرتے ہیں جو کے شائقین کے ساتھ دھوکا دہی کر مترادف ہے پروموٹرز کو چاہیے کہ ایسے گلوکاروں کو شوز میں بلائیں جو سچ مچ گانا جانتے ہوں یا کم از کم اپنے ٹریکس پر تو لپسنگ کریں ایسے لوگوں کی وجہ سے ایسے سنگرز کی حق تلفی ہوتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy