پنجاب میں یکم دسمبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

لاہور: (یواین پی) امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی جبکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے صوبے میں نافذ کی گئی دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ یکم دسمبر تک رہے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر کے مطابق امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی طرف سے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے جا چکے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری طرف حکومت کی طرف سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے، حکومتی اداروں کے خلاف پیغامات پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کرنے والوں کو ایسا کرنے سے گریز کی تنبیہ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes