وادی: (یواین پی) بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کردی، 3 روز میں 18 نوجوانوں کو شہید کر دیا، حریت قیادت کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں خون کی ندیاں بہا دیں، شوپیاں میں 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ فوج کی جانب سے تباہ کئے گئے ایک گھر کے ملبے سے 2 کشمیریوں کی لاشیں ملی ہیں۔میڈیاکے مطابق 3 روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔