وادی: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر جاری ہے، کلگام اور ترال میں کارروائی کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے، ظالمانہ کارروائی کے بعد کشمیری نوجوانوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ضلع کلگام کے گاؤں ریدوانی کو گھیرے میں لے کر بھارتی فورسز نے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری سڑکوں پر آگئے اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ترال کے گاؤں رشی پورہ میں بھی ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا، بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔