اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں چاول ،چینی اور گندم سے پرہیز کرتی ہوں گلوکارہ کا یواین پی کو انٹرویو
بورے والا (حکیم سجاداحمد/یواین پی) پاپ موسیقی کے مقابلے میں لوگ کلاسیکل موسیقی سننا پسند کرتے ہیں، کیونکہ کلاسیکی موسیقی لوگوں کو فطرت کے قریب لے جاتی ہے برسوں سے یوگا کی مشقیں،واک اور ریاض باقاعدہ معمول ہے اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں چاول ،چینی اور گندم سے پرہیز کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار معروف گلوکارہ منی بیگم نے بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز ایرڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام محفل موسیقی کی تقریب کے دوران یواین پی سے کیاانہوں نے اپنی مشہور غزلیں مدھر بھری آواز میں سنا کرشائقین موسیقی کے دلوں میں امنگیں اور ترنگیں جگاکر میلہ اپنے نام کیا پنڈال میں موجود تمام افراد داد دیئے بغیر نہ رہ سکے محفل میں گیت رم جھم کی طرح برسے اور منچلے جھومنے پہ مجبور ہوگئے تقریب کے مہمانان گرامی ڈی سی اووہاڑی عرفان علی کاٹھیااور ڈی پی او ڈاکٹرعاطف اکرام تھے محفل موسیقی کا اہتمام سی ای او میاں محمد ساجد،حافظ سجاد اور فیصل ڈوگر نے کیا