سچی محبت سے دنیاوی محبتیں ختم اورصرف ’’اللہ تعالیٰ ‘‘کی محبت باقی رہ جاتی ہے۔ لاثانی سرکار 

Published on November 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

فیصل آبا د(یواین پی)عاشق رسول وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی ہر چیز فناہونیوالی ہے ،یہ سب کچھ عارضی ہے ،اللہ تعالیٰ خالق ومالک ومعبودکے سامنے دنیا کی کسی بھی چیز کی کوئی اہمیت اورحقیقت نہیں ہے ، انسان چاہتاہے کہ مجھے ہر طرح کی آسائشیں ملیں ،اچھی گاڑی،اچھا گھر بار،اچھا کھاناپیناوغیرہ وغیرہ ،یہ سب نفسانی خواہشات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ جب انسان ان دنیاوی اورنفسانی خواہشوں کومیری رضا ،میری محبت اورمجھے پانے کیلئے انہیں چھوڑدیتاہے اوراپنی تمام چاہتوں کومیری چاہت میں گم کردیتاہے تو پھرمیں انہیں ہرطرح کے خزانوں سے نوازدیتاہوں۔سچی محبت وہی ہوتی ہے کہ دل سے تمام دنیاوی محبتیں ختم ہوجائیں اورصرف ’’اللہ تعالیٰ ‘‘کی محبت باقی رہ جائے،جواللہ تعالیٰ سے محبت کاتودعویٰ کرے لیکن دل میں دنیاوی خواہشات بھی رکھے اورجائز ناجائز کام بھی کرے،حلال حرام کی تمیز بھی نہ کرے،دین کی بنیادی باتوں پربھی عمل نہ کرے توایسی محبت جھوٹی ہوتی ہے اورمنافقت ہوتی ہے ۔سچی محبت ہوتواسے ثابت کرناپڑتاہے ،کیا انبیاء کرام ؑ اوران کے ماننے والے تربیت یافتہ مریدین نے ثابت نہیں کیا اورکیا اللہ تعالیٰ نے انہیں ہرطرح کے خزانوں سے نوازانہیں،یقیناًنوازااورآج تک نواز رہاہے اورقیامت تک نوازتارہیگا۔طریقت کے سالکین کیلئے ایک بہت بڑا نکتہ یہ ہے کہ جب سالکین کے سامنے ان کے مرشد کانام لیا جائے ،اگر وہ اپنے مرشد کانام سن کر اپنے دل میں شدیدمحبت اورلذت محسوس نہ کریں توسمجھ لیں ایسے لوگ مرید نہیں ’’مریض ‘‘ہیں اورابھی تک انہوں نے کچھ حاصل نہیں کیا،ایسی پاک صحبت میں بھی بیٹھ کرانہیں ابھی تک یہ دنیا وی خیالات آئیں کہ میرے کاروبارکاکیا بنے گا،میری جیب میں تو چند پیسے ہیں میں گھر کاخرچہ کیسے چلاؤں گا،وغیرہ،اس کامطلب یہ ہواکہ ابھی تک اس کاخیال دنیاوی خواہشوں کی طرف ہے اوراس کے دل میں اللہ ورسولﷺ کی شدید محبت پیداہی نہیں ہوئی۔محفل پاک میں شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy