اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ دو ماہ بھی لگ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا عالمی جریدے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کی جلدی نہیں، دو ماہ مزید بھی لگ جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان کو دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہےعالمی جریدے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس پالیسی میں تبدیلی اور روپے میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان کو مالیاتی خسارہ پورے کرنے کے لئے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، زرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔